لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے تحت چیف منسٹر ایڈوانس ٹیکنالوجی پروگرام کی منظوری دے دی گئی ہے، جس کا مقصد نوجوانوں کو عالمی معیار کی جدید ڈیجیٹل مہارتیں فراہم کرنا ہے۔
نمائندہ نیو نیوز لاہور ادریس شیخ کاکہنا ہے کہ منصوبے کے تحت آئندہ پانچ برسوں کے دوران پنجاب بھر کے 25 ہزار نوجوانوں کو عالمی سطح پر درکار جدید ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل سکلز سے آراستہ کیا جائے گا، تاکہ وہ قومی و بین الاقوامی منڈی میں مؤثر کردار ادا کر سکیں۔
حکام کے مطابق یہ پروگرام نوجوانوں کو روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنے اور صوبے میں ڈیجیٹل معیشت کو فروغ دینے میں اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔