پاکستان نے زمبابوے کو دوسرے ون ڈے میں 9 وکٹوں سے شکست دیدی

پاکستان نے زمبابوے کو دوسرے ون ڈے میں 9 وکٹوں سے شکست دیدی
کیپشن: image by cricinfo

ہرارے : پاکستان نے زمبابوے کو دوسرے ون ڈے میں 9 وکٹوں سے شکست دے دی ، فخر زمان نے ناقابل شکست 117 رنز کی اننگز کھیلی ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم نے زمبابوے کے خلاف دوسرے ون ڈے میں نو وکٹوں سے کامیابی سمیٹ لی ، اوپپنگ بلے باز فخر زمان نے 117 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

مزید پڑھیئے:پاکستانی نژاد برطانوی باکسر نے ڈیموں کی تعمیر کیلئے 10 لاکھ روپے امداد کا اعلان کردیا
 
 
زمبابوے کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.2 اوورز میں 194 رنز بنائے ، ماسا کاڈزا نے 75 گیندوں پر 59 رنز کی اننگ کھیلی ، مور نے بھی نصف سنچری سکور کی۔

پاکستان کی جانب سے عثمان خان نے چار اور حسن علی نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

قومی ٹیم نے مطلوبہ ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا ، اوپننگ بلے باز امام الحق 42 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے جبکہ فخر زمان نے 129 گیندوں پر 117 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی جس میں سولہ چوکے شامل تھے ، بابر اعظم نے 29 سکور کیے۔