وزیراعلیٰ پنجاب کا موسلادھار بارش کے دوران گاڑی میں لاہور کا دورہ ، انتطامات کا جائزہ

وزیراعلیٰ پنجاب کا موسلادھار بارش کے دوران گاڑی میں لاہور کا دورہ ، انتطامات کا جائزہ
کیپشن: image by facebook

لاہور:وزیراعلی پنجاب کا لاہور میں موسلا دھار بارش کے بعد نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ ، عثمان بزدار نے خود گاڑی ڈرائیو کرتے ہوئے  مختلف مقامات کا دورہ کیا ، انھوں نے بارش کے پانی میں پھنسی خواتین اور بچوں کو اپنی گاڑی میں لفٹ دی۔

وزیراعلی پنجاب کا لاہور شہر میں موسلا دھار بارش کے بعد نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ ، وزیراعلی پنجاب نے خود گاڑی ڈرائیو کر کے شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔

لاہور کو پیرس بنانے کا دعوی کرنے والوں نے شہر میں پانی کے نکاس کا کوئی منصوبہ نہیں بنایا ، شہر میں سفید ہاتھی نما منصوبے بنانے والوں نے نکاسی آب کا بنیادی انتظام نہیں کیا۔

وزیراعلیٰ نے ضلعی انتظامیہ اور واسا حکام کو شہر کی تمام شاہراؤں سے فوری طور پر پانی نکالنے کی ہدایت کی ، وزیراعلیٰ پنجاب نے بارش کے پانی میں پھنسی خواتین اور بچوں کو اپنی گاڑی میں لفٹ دی , ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر شہباز گل وزیراعلیٰ پنجاب کے ہمراہ تھے۔