وزیراعظم عمران خان نے تاشقند میں  بھارتی میڈیا کو آئینہ دکھا دیا

Pakistan Imran Khan,PTI,PMIK,Pakistan India

تاشقند :وزیر اعظم عمران خان نے تاشقند میں بھارتی میڈیا کو اس وقت آئینہ دکھا دیا جب بھارتی صحافی نے منافقانہ سوال پوچھا ،وزیر اعظم کے جواب کے بعد بھارتی صحافی ہکا بکا رہ گیا ۔

وزیر اعظم عمران خان سے تاشقند میں بھارتی صحافی نے جب منافقانہ سوال پوچھا تو عمران خان نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا کئی بار بھارت کو مہذب ہمسایہ بننے کا کہہ چکے لیکن ہر بار آ رایس ایس کی انتہا پسندذہنیت آڑے آ جاتی ہے ۔

واضح رہے اس سے قبل بھی   وزیراعظم عمران خان نے افغان صدر اشرف غنی کی جانب سے پاکستان پر لگائے گئے الزامات کو مسترد کر دیا،افغان صدر اشرف غنی نے وسطی و جنوبی ایشیائی رابطہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی اور امریکی زبان میں پاکستان پر الزام عائد کیا کہ پاکستان سے 10 ہزار جنگجو افغانستان میں داخل ہوئے۔

اشرف غنی نے مزید کہا کہ اگر بات چیت نا ہوئی تو ہم طالبان کا مقابلہ کریں گے، یہ امن کے لیے آخری موقع ہے۔ 

اشرف غنی کے الزامات پر وزیراعظم عمران خان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان پر اشرف غنی کی جانب سے الزام لگایا جا رہا ہے جو سراسر بے بنیاد ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن کے لیے سب سے زیادہ قربانیاں پاکستان نے دیں، افغانستان میں امن کا سب سے زیادہ خواہشمند پاکستان ہے۔

وزیراعظم پاکستان کا مزید کہنا تھا کہ جب ہم کہہ رہے تھے کہ طالبان سے بات چیت کریں تب بات چیت نہیں کی گئی، اب طالبان فتح کے قریب ہیں تو بات چیت کی بات کی جا رہی ہے۔