ڈالر مہنگا ہو گیا، سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان

ڈالر مہنگا ہو گیا، سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان
سورس: فائل فوٹو

کراچی: انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر مہنگا ہو گیا ہے اور پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج مثبت رجحان رہا ہے۔ 

انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام تک ڈالر کی قیمت میں 64 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 159.94 روپے پر بند ہو گیاہے ، رواں مالی سال ڈالر 2.39 روپے مہنگا ہوا۔ دوسری جانب سٹیٹ بینک نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ بینکوں کو 1539 ارب روپے فراہم کیئے ہیں ، سرمائے کی فراہمی دس روز کیلئے کی گئی ہے ، سرمایہ 7.08 فیصد سالانہ شرح سو د پر فراہم کی گئی ہے ۔

 دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی آج کاروبار کے دوران مثبت رجحان دیکھنے کو ملاہے ،کاروبار شروع ہو ا تو 100 انڈیکس 47 ہزار 628 پوائنٹس پر تھا اور کاروبار کے اختتام سے کچھ دیر قبل تک اس میں 178 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 47 ہزار 807 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے ۔