اسلام آباد :وزیراعظم شہباز شریف نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے ٹیکس فراڈ کرنے والے تاجروں کو گرفتار کرنے کی تجویز کا نوٹس لے لیا ہے۔ شہباز شریف نے اس تجویز پر غور کے لیے ایک اجلاس طلب کیا ہے جس میں وزیر خزانہ، چیئرمین ایف بی آر اور وزیر قانون شریک ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیر خزانہ اور چیئرمین ایف بی آر وزیراعظم کو گرفتاری کے قوانین سے آگاہ کریں گے۔ فنانس بل میں ٹیکس فراڈ پر گرفتار کرنے اور 10 سال قید کی سزا تجویز کی گئی ہے، تاہم سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے فنانس میں اس ترمیم کی مخالفت بھی سامنے آئی ہے۔