Get Alerts

ایرانی ویمن فٹبال ٹیم کی کپتان نے آسٹڑیلیا میں پناہ کی درخواست واپس لے لی، وطن واپس جانے کافیصلہ

ایرانی ویمن فٹبال ٹیم کی کپتان نے آسٹڑیلیا میں پناہ کی درخواست واپس لے لی، وطن واپس جانے کافیصلہ

ملائیشیا: آسٹریلیا میں موجود ایرانی ویمن فٹبال ٹیم کی کپتان زہرا قنبری نے اپنی پناہ کی درخواست واپس لے لی اور وطن واپس جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ جلد آسٹریلیا سے ملائیشیا روانہ ہوں گی۔

خیال رہے کہ آسٹریلیا میں اے ایف سی ایونٹ کے بعد ایرانی ٹیم کی 6 ممبران نے پناہ لینے کی پیشکش قبول کی تھی، لیکن 4 کھلاڑی پہلے ہی اپنی درخواست واپس لے چکی تھیں۔ اب کپتان کے فیصلے کے بعد صرف ایک کھلاڑی ہی پناہ کی درخواست کے لیے باقی رہ گئی ہے۔

آسٹریلوی حکام نے ایرانی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں اور عملے کو سیاسی پناہ کی پیشکش کی تھی، کیونکہ خدشہ تھا کہ قومی ترانہ نہ گانے پر ایران میں انہیں سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق ٹیم کے باقی ارکان 9 مارچ کو سڈنی سے واپس ایران جانے کے لیے کوالالمپور روانہ ہو گئے تھے، اور ایرانی خواتین کی قومی فٹبال ٹیم کا اسکواڈ تب سے ملائیشیا میں موجود ہے۔

ٹیگز: