Get Alerts

ہالینڈ کی ملکہ میکسیما رواں ماہ کے آخر میں پاکستان کا دورہ کریں گی

ہالینڈ کی ملکہ میکسیما رواں ماہ کے آخر میں پاکستان کا دورہ کریں گی
کیپشن: ملکہ میکسیما مالیاتی سروسز تک رسائی میں پیش رفت پر بات چیت کریں گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: اطلاعات کے مطابق ملکہ میکسیما 25 سے27 نومبر تک پاکستان کا دورہ کریں گی۔ ان کا یہ دورہ اقوام متحدہ کی مالیاتی شمولیت برائے ترقی کی خصوصی نمائندہ کے طور پر ہوگا۔

دورے کے دوران ملکہ میکسیما مالیاتی سروسز تک رسائی میں پیش رفت پربات چیت کریں گی اور وہ یہ دورہ حکومت پاکستان کی دعوت پر کررہی ہیں۔

ملکہ میکسیما کی وزیراعظم عمران خان، صدر مملکت عارف علوی اور دیگر حکومتی عہدے داروں سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔ اس سے قبل وہ فروری 2016 میں بھی پاکستان کا دورہ کر چکی ہیں۔