بھارتی اداکارہ سنی لیون نے اپنی بیٹی کی سالگرہ میکسیکو میں منائی

بھارتی اداکارہ سنی لیون نے اپنی بیٹی کی سالگرہ میکسیکو میں منائی
کیپشن: تصویر بشکریہ انسٹا گرام

میکسیکو:بھارتی فلم انڈسٹری کی بولڈ اداکارہ سنی لیون نے اپنی بیٹی نشا کور کی تیسری سالگرہ شوہر ڈینیئل ویبر کے ہمراہ میکسیکو میں منائی اور ایک خوبصورت پیغام جاری کیا جسے لوگوں نے سوشل میڈیا پر بے حد سراہا۔

بالی ووڈ میں بولڈ مناظر فلم بند کرانے کے لیے شہرت رکھنے والی اداکارہ سنی لیون نے ایک یتیم بچی کو گود لیا تھا۔ نشا کور تین سال کی ہوگئی ہے اور اس موقع کو یادگار بنانے کے لیے سنی لیون اور ڈینیئل ویبر نے میکسیکو کے خوبصورت سیاحتی مقام کو منتخب کیا۔

2c280a4f23d9060e4ff5c01197c0a80b

سنی لیون نے پورا دن اپنے شوہر اور بیٹی کے ہمراہ ساحلی علاقے میں گزارا اور خوبصورت سیلفیاں لیں۔ سنی لیون نے تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں تو مداحوں کی جانب سے تعریف و توصیف کا تانتا بندھ گیا۔ صارفین نے نشا کی سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

63acbc6bdd727cd013771e544b3c9cb9

سنی لیون نے لکھا کہ ’دنیا کی سب سے خوبصورت پری کو تیسری سالگرہ مبارک ہو، میری بیٹی تم میری روشنی ہو اور میرے آسمان کو روشن کیے رکھتی ہو جب وہ تاریک ہونے لگتا ہے، تم کبھی نہیں جان سکتیں میں تم سے کتنا پیار کرتی ہوں، مجھ سے میری روشنی کو کبھی دور نہیں کرنا۔

77d9f709dfb379f7a883569f114cce73

سنی لیون اور ان کے شوہر ڈینیئل ویبر نے گزشتہ برس جولائی میں بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر لاتور کے یتیم خانے سے 21 ماہ کی بچی کو گود لیا تھا۔ سنی لیون نے بچی کا نام نشا کور ویبر رکھا ہے۔