Get Alerts

 مریم نواز کے سٹیج پر پہنچے کے بعد جوشیلا کارکن آپے سے باہر 

Marryam Nawaz,Marryam Nawaz Jalsa,Faisalabad Jalsa,PDM,Shahbaz Sharif,Nawaz Sharif

فیصل آباد میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کیلئے جب مریم نواز سٹیج پر پہنچی تو کارکن آپے سے باہر ہو گئے ،مریم نواز کے کہنے پر کارکن خاردار تاریں توڑ کر سٹیج پر پہنچ گئے ۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق جیسے ہی مریم نواز جلسہ گاہ میں پہنچی تو کارکنوں کا جوش و خروش عروج پر پہنچ گیا ایسے میں ایک جوشیلے کارکن نے سکیورٹی حصار کو توڑ کر سٹیج پر مریم نواز کے پاس جانا چاہا جسے سکیورٹی اہلکاروں نے سٹیج پر پہنچنے سے پہلے ہی قابوکر لیا ۔

جوشیلے کارکن کی اس حرکت پر سکیورٹی اہلکاروں نے تھپڑوں کی بارش کر دی ،انہوں نے نہ صرف نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنا یا بلکہ سٹیج کی سیڑھیوں سے نیچے پھینک دیا ۔