وزیراعظم نے اسحاق ڈار کو عہدے سے ہٹانے کی تیاریاں کر لیں

وزیراعظم نے اسحاق ڈار کو عہدے سے ہٹانے کی تیاریاں کر لیں

اسلام آباد : میڈیا رپورٹس مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کو عہدے سے ہٹانے کے لئے ہوم ورک مکمل کر لیا ہے۔ مفتاح اسماعیل کو مشیر خزانہ بنانے کی تجویز زیر غور ہے۔ معلومات کے مطابق پاناما کیس میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو نامزد ملزم قرار دینے اور پھر نیب میں ریفرنس دائر ہونے پر حکومت کے لئے اسحاق ڈار کو وزارت خزانہ کے عہدہ پر برقرار رکھنا مشکل ہو گیا ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم کے سپیشل اسسٹنٹ مفتی اسماعیل نے 13 نومبر کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا جس کو وزیراعظم نے منظور بھی کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مفتاح اسماعیل سے مشاورت کر کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ آئندہ 2 روز میں اسحاق ڈار اپنے عہدہ وزارت سے استعفیٰ دے دیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے سابق وزیراعظم سے بھی ٹیلی فون پر مشاورت کر لی ہے اور انہوں نے بھی فیصلہ کی توثیق کی ہے۔ واضح رہے کہ حدیبیہ پیپر ملز کیس اگر دوبارہ کھول دیا گیا تو اس میں اسحاق ڈار کا اہم کردار ہو گا اور اس مقدمہ میں اہم گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں