اے این ایف کی کاروائیاں ، 152 کلو منشیات برامد، 3 ملزمان گرفتار

اے این ایف کی کاروائیاں ، 152 کلو منشیات برامد، 3 ملزمان گرفتار
سورس: File

اسلام آباد: اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران مختلف کارروائیوں میں 152 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد، 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق موٹر وے ٹول پلازہ کالا شاہ کاکو کے قریب گاڑی کے خفیہ خانوں سے 21 کلو 600 گرام افیون برآمد ہوئی ہے، دوران کارروائی مردان کے رہائشی ملزم کو گرفتار کیا ہے۔

اے این ایف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کالا شاہ کاکو کے قریب ایک اور کارروائی میں گاڑی سے 10 کلو ہیروئن برآمد ہوئی ہے، برآمدہ ہیروئین گاڑی کے ٹائر (سٹپنی) میں چھپائی گئی تھی، بنوں کے رہائشی 2 ملزمان کو اس کارروائی گرفتار کیا گیا۔

 لاہور میں واقع کوریئر آفس میں پارسل سے ہیروئن برآمد کی گئی ہے، 500 گرام ہیروئن بیڈ شیٹ میں چھپا کر بحرین اسمگل کی جا رہی تھی۔اسی طرح کیچ اور گوادر میں دو کارروائیوں میں اسمگلنگ کے لیے چھپائی گئی 100 کلو گرام چرس برآمد کی گئی ہے جبکہ باجوڑ اور خیبر کے قریب بھی 2 کارروائیوں کے دوران چھپائی گئی 20 کلو 500 گرام چرس برآمد کی گئی۔

 اینٹی نارکوٹکس فورس کےترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں