Get Alerts

سری لنکا میں کوڑے کرکٹ کا بڑا ٹیلا گرنے سے 27 افراد ہلاک

سری لنکا میں کوڑے کرکٹ کا بڑا ٹیلا گرنے سے 27 افراد ہلاک

کولمبو: سری لنکا میں کوڑے کرکٹ کے ایک بڑے ٹیلے کے گرنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ستائیس ہو گئی ہے۔

دارالحکومت کولمبو کے مضافات میں کوڑا ایک جگہ جمع کیا جاتا تھا، جو بڑھتے ہوئے ایک چھوٹے پہاڑ کی شکل اختیار کر چکا تھا۔ مقامی میڈیا کے مطابق تقریباً تیس افراد ابھی تک لاپتہ ہیں اور خدشہ ہے کہ وہ بھی کوڑے کے نیچے دب کر ہلاک ہو چکے ہیں۔