جدہ : بجلی صارفین نئے بل سے قبل اپنے اکاﺅنٹ اپ ڈیٹ کرالیں

جدہ : بجلی صارفین نئے بل سے قبل اپنے اکاﺅنٹ اپ ڈیٹ کرالیں
کیپشن: فوٹوبشکریہ عرب نیوز

ریاض: سعودی عرب کے بڑی توانائی  کمپنی نے تمام صارفین سے کہا ہے کہ وہ نئے بل سے قبل اپنے اکاﺅنٹ اپ ڈیٹ کرالیں۔ یہ ہدایت نہ صرف مالکان کیلئے ہے بلکہ ملکی اور ٖغیر ملکی  کرایہ داروں کو بھی اس کا پابند بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :- کیا چوہدری نثار کو ٹکٹ دے رہے ہیں؟ دیکھیں مریم نواز نے کیا جواب دیا
 بجلی کمپنی  ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ بجلی کی سہولت سے فائدہ اٹھانے والے تمام صارفین کے ساتھ براہ راست رابطے میں رہنا چاہتی ہے۔ جو صارفین پہلی فرصت میں آن لائن بجلی سروس اکاﺅنٹ بنالیں گے وہ مزید آن لائن خدمات سے فائدہ اٹھاسکیں گے۔ انہیں بجلی کے انقطاع ، شکایات ، استفسارات اور دیگر خدمات کی سہولت حاصل ہوجائے گی۔ صارفین se.com.sa کے لنک جاکر کارروائی کرسکیں گے۔ کمپنی واضح کیاکہ اپنے بل اپ ڈیٹ کرانے میں چند منٹ ہی صرف ہونگے۔ 

یہ بھی پڑھیں :- ،سعودی عرب سے صبح سویرے افسوسناک خبر آگئی ، پاکستانی شہری نے پوری قوم کا سر شرم سے جھکا دیا، پھر انجام بھی ایسا ہوا کہ جان کر روح کانپ جائے 

سعودی بجلی کمپنی یہ بھی  انتباہ دیا ہے کہ بجلی سروس کی چوری ، میٹر معطل کرنے اور بجلی کے وسائل کو نقصان پہنچانے والوں پر بھاری جرمانے کئے جائیں گے۔ اگرکسی نے بلا قصد بھی میٹر کو معطل کیا ہوگا تب بھی اس پر جرمانہ ہوگا۔بجلی کمپنی نے 2000 سے ایک لاکھ ریال تک کے جرمانے کردیئے۔ ذرائع کا کہناہے کہ بجلی کمپنی نے یہ انتہائی اقدام اْن خلاف ورزیوں کے ریکارڈ پر آنے کے بعد کیا ہے جن سے بجلی کی پیداوار متاثر ہوئی۔ مملکت کے بعض علاقوں میں صارفین کو بجلی کی ترسیل میں مشکلات پیش آئیں۔ ذرائع کا کہناہے کہ خلاف ورزیوں کو 4زمروں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ 27خلا ف ورزیاں ایسی ہیں جن پر کم از کم 2ہزار ریال اور زیادہ سے زیادہ ایک لاکھ ریال تک کا جرمانہ مقرر ہے۔

یہ بھی پڑھیں :- سعودی حکام نے عمرہ زائرین کیلئے نیا اعلان کر دیا

تفصیلات کے مطابق گودام ، عمارت ، ادارے ، گاڑی ، بھاری مشین ، بجلی گھر ، ٹرانسفارمر، بڑی پاور لائن ، کھمبے، زمینی کیبل وغیرہ کو نقصان پہنچانے پر ایک لاکھ ریال تک کا جرمانہ ہوگا۔بجلی کی چھوٹی لائن کو نقصان پہنچانے ، بجلی کی تقسیم کے کیبن اور برقی توانائی کی پیمائش کرنے والے میٹر کو نقصان پہنچانے پر 50ہزار ریالجرمانہ کیا جائے گا۔ بجلی کے تقویتی آلات کنٹرول کرنے والی لائنوں کونقصان پہنچانے پر 3ہزار ریال ٹرانسفارمر اسٹیشنوں کو نقصان پہنچانے پر 50ہزار ، برقی سروس کے سازوسامان اور برقی توانائی کی پیمائش کرنے والے میٹر کو نقصان پہنچانیوالے پر 3ہزار ریال کا جرمانہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں :- سعودی محکمہ جوازات نے غیرملکیوں کے اقاموں کے بارے میں اہم اعلان کر دیا 

بجلی اداروں کی خدمات سے استفادے کیلئے کسی کو سہولت دینے یا غیر قانونی طریقے سے بجلی نیٹ ورک استعمال کرنے کا موقع دینے پر 2000ریال علاوہ ازیں بجلی کی لائنوں کو نقصان پہنچانے پر 50ہزار ریال کا جرمانہ ہو گا۔