پنجاب حکومت کا عوام کو بڑا ریلیف،  300 یونٹ تک کے بجلی صارفین کیلئے پیکیج لانے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا عوام کو بڑا ریلیف،  300 یونٹ تک کے بجلی صارفین کیلئے پیکیج لانے کا فیصلہ

لاہور:پنجاب حکومت نے مہنگائی  کی ماری عوام کو ریلیف دینے کےلیے  اہم فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب حکومت نے بجٹ تک 300 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والوں کیلئے پیکیج لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس بارے میں وزیرخزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان نے  میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ 300 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والوں کیلئے پیکیج پر کام کررہے ہیں، جون کے بجٹ میں سکیم نظر آئے گی، وزیراعلیٰ مریم نواز نے کمیٹی بنادی ہے، ممکن ہے بجٹ سے پہلے ہی سکیم کا اعلان کردیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ڈھائی کروڑ سے زائد خاندان 300یونٹ یا اس سے کم بجلی استعمال کرتے ہیں، بجلی اور گیس کی قیمتیں بڑھانے کا تعلق وفاقی حکومت سےہے، پی ٹی آئی کی نااہلی اور نالائقیوں کی وجہ سےقیمتیں بڑھ رہی ہیں۔
صوبائی وزیر خزانہ نے کہا کہ ہمارے پاس اس وقت 300ارب روپے موجود ہیں، پنجاب کی معاشی صورتحال دیگر صوبوں سے بہتر ہے، ہم اپنے ٹیکس کے نظام میں بہت بہتری لائے ہیں، شہبازشریف کے وزیراعلیٰ بننے سے پہلے ٹیکس کا سلسلہ کچھ خاص بہتر نہیں تھا۔

مصنف کے بارے میں