سرکاری ملازمین کی تنخواہ , پنشن 30 اپریل کو جاری کرنے کا حکم

سرکاری ملازمین کی تنخواہ , پنشن 30 اپریل کو جاری کرنے کا حکم
کیپشن: Image Source: File Photo

لاہور:  پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہ اور پنشن 30 اپریل کو جاری کرنے کا حکم دے دیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق ، محکمہ خزانہ پنجاب نے اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب کو مراسلہ لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تمام ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر 30 اپریل کو تنخواہیں ملازمین کے اکاؤنٹ میں بھجوائیں۔

حکام کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ کورونا وبا کے پیش نظر تنخواہ ملازمیں کے اکاؤنٹ میں دو، تین دن پہلے ٹراسفر کر دی جائیں گی۔