جعلی بینک اکاؤنٹس،  توشہ خانہ گاڑیوں کا ریفرنس: نیب کی سابق وزیر اعظم نواز شریف کو ریفرنس سے بری کرنے کی استدعا

 جعلی بینک اکاؤنٹس،  توشہ خانہ گاڑیوں کا ریفرنس: نیب کی سابق وزیر اعظم نواز شریف کو ریفرنس سے بری کرنے کی استدعا

 اسلام آباد: احتساب عدالت میں جعلی بینک اکاؤنٹس کیس اور  توشہ خانہ گاڑیوں سے متعلق ریفرنس میں نیب نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو ریفرنس سے بری کرنے کی استدعا کردی۔ 

سابق صدر آصف علی زرداری، نواز شریف، یوسف رضا گیلانی کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں سے متعلق ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت اسلام آباد میں ہوئی۔ 

نیب نے  نواز شریف کے حوالے سے رپورٹ عدالت میں جمع کرا دتے ہوئے  سابق وزیر اعظم کو ریفرنس سے بری کرنے کی استدعا کردی۔ 

رپورٹ میں کہا گیا کہ سعودی عرب حکومت کی جانب سے 1997 میں گاڑی اس وقت کے وزیر اعظم نواز شریف کو تحفے میں دی گئی، اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف نے تحفے میں ملی گاڑی کو توشہ خانہ میں جمع کروا دیا گیا، بعد ازاں تحفے میں ملی گاڑی کو وفاقی ٹرانسپورٹ پوول میں شامل کر لیا گیا تھا۔

نواز شریف نے گاڑی توشہ خانہ سے نہیں بلکہ وفاقی ٹرانسپورٹ پوول سے خریدی۔ 

نواز شریف نے تحفہ ملی گاڑی کو توشہ خانہ میں جمع کرایا، خریدتے وقت گاڑی توشہ خانہ کا حصہ نہیں تھی۔

ننیب رپورٹ کے مطابق واز شریف نے گاڑی کی قیمت ادائیگی جعلی بینک اکاؤنٹ سے نہیں کی۔

رپورٹ میں استدعا کی گئی کہ عدالت نواز شریف کو توشہ خانہ ریفرنس سے خارج یا بری قرار دے سکتی ہے۔

مصنف کے بارے میں