Get Alerts

سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ 3 لاکھ 50 ہزار روپے مقرر

 سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ 3 لاکھ 50 ہزار روپے مقرر

کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر ہوشربا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد سونا ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

سونے کے فی تولہ نرخ میں مزید دو ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 50 ہزار روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ یہ اضافہ ملکی تاریخ میں سونے کی سب سے زیادہ قیمت تصور کیا جا رہا ہے۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں 1,715 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 368 روپے ہو گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ اور ملکی معاشی صورتحال سونے کی قیمت میں اضافے کی اہم وجوہات ہیں۔ سونے کی قیمت میں یہ اضافہ عام صارفین کے لیے پریشانی کا باعث بن رہا ہے، خصوصاً شادیوں کے سیزن میں زیورات کی خریداری کرنے والے شہریوں کو شدید مالی دباؤ کا سامنا ہے۔

 
 

ٹیگز: