اسلام آباد: چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا ہے کہ پاکستان اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کر سکتا۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور سعودی سفیر کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت اہم امور پر گفتگو کی گئی۔
اس موقع پر چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ہر مشکل وقت میں دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں، ہمیشہ بین الاقوامی معاملات اور مسائل پر مشاورت سے کام کرتے ہیں۔
Chairman Senate Sadiq Sanjrani said Pakistan and Saudi Arabia enjoy cordial brotherly ties, stood together through thick & thin. He was talking to Ambassador of Saudi Arabia in Pakistan Nawaf bin Saeed Al-Malki who called on him here at Parliament House on Monday. pic.twitter.com/jpHJJ9hveQ
— Senate of Pakistan (@SenatePakistan) August 17, 2020
انہوں نے کہا کہ پاکستان اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کر سکتا، اسرائیل کے حوالے سے متحدہ عرب امارات کے فیصلے کے دور رس نتائج ہوں گے،پارلیمنٹ بالخصوص ایوان بالا کی جانب سے اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ حرمین شریفین کی حفاظت کیلئے کسی قربانی سے گریز نہیں کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سعودی عرب کی جانب سے ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے رہنے کو کبھی فراموش نہیں کر سکتا، امید کرتے ہیں کہ سعودی عرب بھی اسی جذبے کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔
چیئرمین سینیٹ کی جانب سے سعودی عرب کے بادشاہ شاہ عبداللہ اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا گیا۔