کورونا کیسز میں تیزی ،کراچی کےبعد لاہور کی باری ،اہم خبر 

Global Vaccination,Pakistan Vaccine,Karachi Sindh,Murad Ali Shah,Dr Yasmin Rashid,Lahore Covid

لاہور :کراچی کےبعد لاہور میں ایک دفعہ پھر کورونا کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے ،ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کورونا کیسز میں دوبارہ تیزی دیکھنے میں آئی ہے ،انہوں نے کہا اگر وبا پھیل جائے ت وہمیں احتیاط کرنی چاہیے ۔

صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے لاہو رمیں ایک دفعہ پھر کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ،زیادہ کیسز والے علاقوں میں لاک ڈائون لگا یا جا سکتا ہے ،عوام کو چاہیے احتیاط کریں کیونکہ احتیاط کر کے ہی اس بیماری کو پھیلنے سے روکا جا سکتا ہے ۔

یاسمین راشد نے کہا اگر عوام ایس او پیز پر سختی سے عملدر آمد اور ویکسین نیشن کروا لیں تو اس وبا کا ہم ڈٹ کر مقابلہ کر سکتے ہیں ،ویکسی نیشن سے وبا پر قابو پا یا جا سکتا ہے ،انہوں نے بتا یا 2لاکھ 80ہزار افراد کو گھر جا کر ویکسی نیشن لگائی  گئی،پنجاب میں تقریباً35فیصد آبادی کی ویکسی نیشن ہو چکی۔

انہوں نے مزید کہا اگر اکثریت آبادی کو ویکسین لگ جائے تو سب کچھ کھولنے کو تیار ہیں ،عوام کی سہولت کیلئے 9محرم کو ویکسی نیشن سینٹرز کھلے رہیں گے۔