پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 5 افراد جان کی بازی ہار گئے

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 5 افراد جان کی بازی ہار گئے

لاہور: ملک بھر میں عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس کے وار جاری ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 5 افراد موذی وباءکے ہاتھوں جان کی بازی ہار گئے۔ 
تفصیلات کے مطابق نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 2.72 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ 
قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا کے 19 ہزار 312 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 526 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی جبکہ ملک کے مختلف شہروں میں سب سے زیادہ کورونا کیسز کی شرح لاہور میں 9.33 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
این آئی ایچ کے مطابق اس کے علاوہ پشاور میں 6.55 فیصد، ملتان میں 6.54 فیصد اور میر پور آزاد کشمیر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح5.33 فیصد رہی جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث مزید 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ 

مصنف کے بارے میں