سکول ہوم ورک سے تنگ آ کر بچے کی یتیم خانے میں پناہ لینے کی درخواست

سکول ہوم ورک سے تنگ آ کر بچے کی یتیم خانے میں پناہ لینے کی درخواست
سورس: File

چونگ کنگ:  چین میں 10 سالہ بچہ  اپنی ماں سے زائد المیعاد ہوم ورک پرجھگڑا  کرنے کے بعد گھر سے بھاگ کرسیدھا مقامی تھانے پہنچ گیا اور  یتیم خانے میں پناہ لینے کی درخواست کر دی۔

چینی میڈیا کے مطابق  ایک کمسن لڑکا یوبی کے ہیوکسنگ پولیس اسٹیشن میں آیا اور پولیس اہلکاروں کو بتایا کہ اسے اس کی ماں نے اپنا ہوم ورک پورا نہ کرنے پر ڈانٹا تھا، اس لیے اس نے خاندان کو چھوڑ کر یتیم خانے میں شمولیت اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

10 سالہ بچے نے شکایت کی کہ میری ماں ہر روز مجھے سوکل کا ہوم ورک نہ کرنے پر ڈانٹتی ہے اس لیے میں  گھر سے نکل آیا۔ بچے نے مزید بتایا کہ اس کی والدہ اسے ہر روز پڑھنے کے لیے تنگ کرتی ہے۔ جس کے بعداس نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ کسی گھر میں رہنے کے بجائے کسی یتیم خانے میں رہنا پسند کرے گا۔ 

پولیس کی طرف سے تھوڑا سا قائل کرنے کے بعد  بچے نے انہیں اپنے والدین سے رابطہ کرنے کی معلومات فراہم کی جس کے بعد  پولیس نےکمسن لڑکے کی والدہ سے رابطہ کیا جنہوں نے زائد المیعاد ہوم ورک کے بارے میں بچے کی دلیل کی تصدیق کی۔ تاہم،والدہ کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ اس کی وجہ سےمیرا بیٹا گھر سے بھاگ کر یتیم خانے میں پناہ لینے کا انتخاب کرے گا۔

 پولیس نے کامیابی سے بچے کو پرسکون کیا اور اسے لینے کے لیے اس کے والد سے رابطہ کیا۔ اگرچہ بچہ گھر واپس جانے سے ہچکچا رہا تھا لیکن پولیس اسے قائل کرنے میں کامیاب ہو گئی کہ گھر واپس جانا یتیم خانہ جانے سے بہت بہتر ہے۔

یہ خبر  گزشتہ ہفتے چین میں وائرل ہوئی، جہاں10 سالہ بچے کے ردعمل سے لوگ حیران رہ گئے۔ کچھ لوگوں نے اسے بگڑے ہوئے بچوں کی سست نسل کی علامت کے طور پر دیکھا، جب کہ کئی لوگوں نے صورتحال کو حل کرنے میں پولیس کے ہمدردانہ رویہ کی تعریف کی۔

مصنف کے بارے میں