’ہر گھر کے لیے ہر بچے کے لیے، فلسطین کے لیے امن‘ ،احسن خان کا فیشن شومیں  فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کا مظاہرہ

’ہر گھر کے لیے ہر بچے کے لیے، فلسطین کے لیے امن‘ ،احسن خان کا فیشن شومیں  فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کا مظاہرہ

لاہور: اداکار احسن خان نے فیشن شومیں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا اورفلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے پلے کارڈ اٹھا کر  واک کی ، اس پلے کارڈ پر ’ہر گھر کے لیے ہر بچے کے لیے، فلسطین کے لیے امن‘ کا نعرہ درج تھا۔


احسن خان نے حال ہی میں لاہور میں ایک فیشن شو میں شرکت کی۔ انہوں نے اس شو میں فلسطینیوں کےلیے آواز بلند کی اور ہاتھ میں پلے کارڈ اٹھا کر  کیٹ واک کی۔ انہوں نے منفرد انداز میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا۔


اس کے علاوہ ماڈل اور اداکارہ آمنہ الیاس سمیت ماڈلز نے فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کی علامت کے طور پر پہنا جانے والا سیاہ اور سفید رنگ کے پیٹرن سے بنا اسکارف ’کوفیہ‘ پہن کر ریمپ پر واک کی۔ریمپ پر واک کے دوران فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے گایا گانا بھی لگایا گیا۔

8130020cdd9cd6a8d5306c9249272e3a