Get Alerts

برطانیہ نے افغانستان میں موجود شہریوں کو فوری واپسی کی ہدایت کر دی

برطانیہ نے افغانستان میں موجود شہریوں کو فوری واپسی کی ہدایت کر دی

لندن :برطانیہ نے سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر اپنے شہریوں کو افغانستان کا سفر نہ کرنے کی سخت ہدایات جاری کر دی ہیں اور وہاں موجود شہریوں کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔

برطانوی دفترِ خارجہ نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان میں برطانوی شہریوں کو گرفتاری، طویل قید اور دیگر سنگین خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ وزارتِ خارجہ کے مطابق افغانستان میں سیکیورٹی صورتحال غیر مستحکم ہے اور غیر ملکی شہری نشانہ بنائے جانے کے خدشات میں ہیں۔

دفترِ خارجہ نے کہا ہے کہ افغانستان جانے والے یا وہاں موجود برطانوی شہری کسی بھی سفر سے قبل ممکنہ خطرات کا مکمل جائزہ لیں۔ ہنگامی صورتحال میں برطانوی سفارتی معاونت محدود ہو سکتی ہے، اور غیر ملکی شہریوں کو قانونی تحفظ حاصل نہیں ہے۔

برطانوی حکومت نے یہ انتباہ حالیہ سیکیورٹی صورتحال اور غیر ملکیوں سے متعلق واقعات کے تناظر میں جاری کیا ہے، جبکہ افغانستان میں پینے کے پانی کا بحران بھی جاری ہے جس نے یورپی یونین کی جانب سے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

ٹیگز: