ملک بھر میں دہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ، 35 سے زائد دہشتگرد ہلاک

ملک بھر میں دہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ، 35 سے زائد دہشتگرد ہلاک

لاہور: افغانستان بھی بھارت کے نقش قدم پر چلنے لگا۔ دہشت گردوں نے افغانستان سے شرانگیزی پھر شروع کر دی۔ خیبر ایجنسی میں افغانستان سے پاکستان کی سرحدی چوکی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا۔ پاک فوج نے بھر پور جوابی کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا۔ کرم ایجنسی میں سکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ میں دو دہشت گرد ہلاک کر دئیے گئے۔

اپر دیر میں افغان بارڈ کے سرحدی علاقے شینگاڑہ براول میں کارروائی کے دوران 2 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ کوئٹہ میں سریاب کے علاقے درخشاں میں ایف سی کے آپریشن میں 2 دہشتگرد ہلاک جبکہ دو اہلکار زخمی ہو گئے۔ کراچی کے علاقے منگھو پیر اور سپر ہائی وے کاٹھور کے مقام پر رینجرز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔ دونوں واقعات میں 18 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ پشاور کے علاقے ریگی للمہ میں آپریشن کر کے 3 دہشت گرد ہلاک کر دئیے گئے جبکہ فائرنگ کے زد میں آنے والا ایک شہری بھی چل بسا۔

بنوں کے علاقے بکہ خیل میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گردوں کا خاتمہ کر دیا گیا۔ دوسری جانب ڈیرہ اسماعیل خان میں 2 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 3 پولیس اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ سرگودھا اور لاہور فیصل آباد بائی پاس کے قریب سکیورٹی اداروں سے مقابلے کے دوران 4 دہشت گرد مارے گئے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں