نگراں حکومت کا مریم نوازکومنتخب ہوئے بغیر وزیراعلیٰ پنجاب کا پروٹوکول فراہم

 نگراں حکومت کا مریم نوازکومنتخب ہوئے بغیر وزیراعلیٰ پنجاب کا پروٹوکول فراہم

لاہور:مریم نوازکووزیراعلیٰ پنجاب نامزدگی پر سیکورٹی فراہم کر دی گئی۔ 

پولیس ذرائع کے مطابق  مریم نواز کے ساتھ پولیس کے 4 سکواڈ، ایک جیمر اور ٹریفک پولیس کا پائلٹ لگا دیا گیا۔ مریم نواز کو دو بلٹ پروف گاڑیاں بھی فراہم کر دی گئیں۔

پولیس ذرائع  کا کہنا ہے کہ مریم نوازکو وزیراعلیٰ کی سیکورٹی آئی جی پنجاب کے احکامات پر فراہم کی گئی۔جاتی امرا پر بھی سیکورٹی اہلکار تعینات کر دیئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے مریم نوازکو وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں