عمران خان نے قومی اسمبلی سے استعفے کا اشارہ دے دیا

عمران خان نے قومی اسمبلی سے استعفے کا اشارہ دے دیا

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے قومی اسمبلی کی نشست سے مستعفی ہونے کا اشارہ دے دیا۔ انہوں نےکہا کہ میں ایسی پارلیمنٹ پر لعنت بھیجتا ہوں ، اور شیخ رشید نے جو آئیڈیا دیا میں اس پر پارٹی راہنماوں سے مشاورت کے بعد حتمی اعلان کروں گا۔ انہوں نے  وزیر اعلیٰ پنجاب کو چیلنج کیا  کہ وہ مردان جائیں وہاں کی پولیس پر تنقید کریں ،  عوام انہیں گندے انڈے اور ٹماٹر  ماریں گے۔
مال روڈ احتجاجی جلسے کے دوسرے سیشن میں خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ 40 سال سے ان دونوں بھائیوں کو جانتا ہوں نوازشریف جمہوریت پر یقین ہی نہیں رکھتے، یہ ضیائ الحق سے کہتے تھے بڑا اچھا کیا ذوالفقار بھٹو کو پھانسی لگائی۔ عمران خان نے کہا کہ اعتزاز احسن نے سوال پوچھا مردان میں عاصمہ ،قصور میں زینب کے کیس میں کیا فرق ہے؟ میں انہیں بتانا چاہتا ہوںکہ قصور میں چند ماہ سے یہ سب کچھ ہورہا تھا کچھ نہیں ہوا مگر خیبر پختونخوائ میں کسی بھی جرم کے بعد پولیس نے فوری ایکشن لیا۔