Get Alerts

سنی اتحاد کونسل نے زین قریشی کو قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نامزد کر دیا

سنی اتحاد کونسل نے زین قریشی کو قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نامزد کر دیا

اسلام آباد: سنی اتحاد کونسل نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حمایت یافتہ امیدوار زین قریشی کو قومی اسمبلی میں پارٹی کا پارلیمانی لیڈر نامزد کر دیا ہے۔


ایس آئی سی کے رہنماؤں کی طرف سے ان کا نام سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو جمع کرا دیا۔


واضح رہے کہ زین قریشی پاکستان تحریک انصاف کے سابق وائس چئرمین شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے ہیں۔

اس سے قبل ایس آئی سی نے عمر ایوب کو قومی اسمبلی میں اپنا اپوزیشن لیڈر نامزد کیا تھا۔

ٹیگز: