ارکان پارلیمنٹ بیرون ملک جانے کیلئے بے چین کیوں ہیں، عمران خان

ارکان پارلیمنٹ بیرون ملک جانے کیلئے بے چین کیوں ہیں، عمران خان
کیپشن: سیاستدانوں کو ملک کے لیے ابھی بہت کچھ کرنا ہے، عمران خان۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمارے کچھ ارکان پارلیمنٹ ای سی ایل سے خوفزدہ اور بیرون ملک جانے کیلئے بے چین کیوں ہیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے کچھ قانون ساز ای سی ایل سے خوفزدہ کیوں ہیں اور بیرون ملک جانے کیلئے بے چین کیوں ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سیاستدانوں کو ملک کے لیے ابھی بہت کچھ کرنا ہے تاہم ملک سے محبت کے دعویدار بیرونی دوروں کیلئے انتظار نہیں کر سکتے جبکہ کئی ارکان اسمبلی کے پاس تو بیرون ملک رہائش اور اقامہ بھی ہے۔

کیا کوئی ہمارے لئے، کہ جن کا حقیقی عشق پاکستان ہے اور جنہیں اپنی دھرتی پر رہنا اور اپنے ملک کیلئے دن رات کام کرنا نہایت عزیز ہے۔ اس عجیب و غریب رسم کی وضاحت کر سکتا ہے؟۔