Get Alerts

بلال یاسین پر حملہ کرنے والا ماسٹر مائنڈ میاں وکی اس وقت کہاں ہے ؟ریڈوارنٹ جاری 

Bilal Yaseen, Dubai Police, Redwarent

اسلام آباد:ن لیگی ایم پی اے یاسین پر حملہ کرنے والے ماسٹر مائنڈ میاں وکی کی گرفتاری کیلئے حکومتی مشینری حرکت میں آگئی ،بلال یاسین پر حملے کرنے والے ماسٹر مائنڈ کیلئے ریڈ وارنٹ جاری کر دئیے گئے جس کے بعد امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائیگا ۔

ن لیگی ایم پی اے بلال یاسین پر حملے کے ماسٹر مائنڈ کی دبئی سے گرفتاری کیلئے ریڈ وارنٹ جاری کر دئیے گئے ،وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کیے جانے والے ریڈ وارنٹ دبئی حکام کو موصول ہو چکے ہیں ۔

حکام کا کہنا ہے دبئی میں قانونی تقاضے پورے ہونے کے بعد ماسٹر مائنڈ میاں وکی کی گرفتاری جلد متوقع ہے۔