ایرانی مزائل حملے سے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات کو نقصان پہنچے گا: شہباز شریف

ایرانی مزائل حملے سے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات کو نقصان پہنچے گا: شہباز شریف
سورس: file

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ میں پاکستانی خودمختاری کی ایرانی خلاف ورزی پر حیران ہوں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ایران کی جانب سے کیا گیا میزائل حملہ ہماری دوستی کی روح اور اچھی ہمسائیگی کے اصولوں کے خلاف ہے،ایسا عمل دونوں ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات کو نقصان پہنچاتا ہے۔

03c4befae88f868750933fc316d869e4

دونوں ممالک کے درمیان مخلصانہ بات چیت اور بامعنی تعاون وقت کی ضرورت ہے۔



سابق وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ  ایرانی میزائل حملے میں اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں سے میں تعزیت کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ پاکستانی دفتر خارجہ نے ایران کی طرف سے کی گئی فضائی حدود کی بلا اشتعال خلاف ورزی کے شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی خودمختاری کی یہ خلاف ورزی مکمل طور پر ناقابل قبول ہے اور اس کے سنگین نتائج نکل سکتے ہیں اور اس کے نتائج کی ذمہ داری پوری طرح سے ایران پر عائد ہوگی۔

 

مصنف کے بارے میں