ایفی ڈرین کوٹہ کیس کا فیصلہ 21 جولائی کو سُنانے کا حکم برقرار

ایفی ڈرین کوٹہ کیس کا فیصلہ 21 جولائی کو سُنانے کا حکم برقرار
کیپشن: عدالت نے استدعا مسترد کرتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ایفی ڈرین کوٹہ کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کا لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف حنیف عباسی کی اپیل خارج کر دی۔

جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل بینچ نے حنیف عباسی کی درخواست پر سماعت کی۔

مزید پڑھیں: خفیہ طریقے سے چار دیواری میں ٹرائل کسی طرح بھی مناسب نہیں، پرویز رشید

درخواستگزار کے وکیل کامران مرتضیٰ نے موقف اپنایا کہ لاہور ہائیکورٹ نے غیر متعلقہ اور غیرمتاثرہ فریق کی درخواست پر حکم جاری کیا۔ 2012 سے یہ مقدمہ زیرسماعت ہے اور میرے موکل نے کبھی التوا نہیں مانگا۔ لاہور ہائیکورٹ نے 16 جولائی کو سماعت شروع کر کے 21 کو فیصلہ کرنے کا حکم دیا۔

وکیل کامران مرتضیٰ نے کہا الیکشن سے قبل میرے موکل کے پاس صرف 5 دن بچیں گے اور میرے موکل کی مجبوری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آل پاکستان مسلم لیگ نے پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کر دیا

لاہور ہائیکورٹ کا ماتحت عدالت کو روانہ کی بنیاد پرسماعت کا حکم دینے کا اختیار نہیں تھا جس پر جسٹس عظمت نے ریمارکس دیئے عدالت عالیہ کا اختیار ہے ہمارا اختیار نہیں ہے۔ آپ لاہور ہائیکورٹ میں نظرثانی اپیل دائر کر سکتے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں