کوئٹہ میں پہلی گرین بس سروس آج سے شروع ہوگی

کوئٹہ میں پہلی گرین بس سروس آج سے شروع ہوگی

کوئٹہ:  کوئٹہ میں عوام کو سفری سہولیات کی فراہمی کے لیےشہر کی پہلی گرین بس سروس آج سے شروع ہوگی۔

ایئرکنڈیشنڈ گرین بسیں بلوچستان یونیورسٹی سے بلیلی تک چلائی جائیں گی، اس روٹ پر بسوں کے 18 اسٹاپ مقرر کیے گئے ہیں۔

آٹھ بسوں پر مشتمل  سروس دو روٹس پر چلے گی۔بس کا کرایہ 30 روپے مقرر کیا گیا ہے، بسوں میں خصوصی افراد کو خواتین کے لیے خصوصی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

مصنف کے بارے میں