Get Alerts

انٹربینک فنڈ ٹرانسفر پر فیس یکم جولائی سے وصول کی جائے گی

انٹربینک فنڈ ٹرانسفر پر فیس یکم جولائی سے وصول کی جائے گی
کیپشن: انٹربینک فنڈ ٹرانسفر پر فیس یکم جولائی سے وصول کی جائے گی
سورس: file

کراچی: اسٹیٹ بینک نے انٹربینک فنڈ ٹرانسفر کی نئی ہدایات جاری کر دی ہیں ۔ یکم جولائی سے انٹربینک فنڈ ٹرانسفر فیس کا اطلاق ہوگا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق بلامعاوضہ انٹر بینک فنڈ ٹرانسفر کی حد 25 ہزار روپے ماہانہ ہوگی جبکہ 25 ہزار ماہانہ سے زائد رقم کا صفر اعشاریہ 1 یا 200 روپے جو بھی کم ہو بینک معاوضہ وصول کریں گے۔

مرکزی بینک کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ انٹر بینک فنڈ بلامعاوضہ رقوم منتقلی کی سہولت کووڈ وبا میں دی گئی تھی  اب جبکہ کورونا کی صورتحال بہتر ہوچکی ہے اس لئے فنڈ ٹرانسفر نرخوں پر نظر ثانی کی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے فیصلے کے مطابق ایک ہی بینک کے مختلف اکاؤنٹ میں رقوم منتقلی بلامعاوضہ رہے گی جبکہ ڈیجیٹل ادائیگیوں کو فروغ دینے کے لئے بلا معاوضہ رقوم منتقلی کی سہولت کی حوصلہ افزائی کی جائے گی.