Get Alerts

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا

لاہور: ملک کے مختلف حصوں میں بادلوں نے بسیرا کیا اور کہیں ہلکی پھوار، تو کہیں موسلادھار بارش نے موسم کو خوشگوار بنا دیا۔ لاہور کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے موسم سہانا ہو گیا، جس پر شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔

کراچی کے علاقے ملیر اور ملیر کینٹ میں ہلکی بارش نے گرمی کا زور کم کیا، جبکہ بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش نے موسم کو خنک کر دیا۔

مظفر آباد، آزاد کشمیر میں بھی بارش خوب برسی، جس سے درجہ حرارت میں واضح کمی آئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز میں مزید بارشوں کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، سندھ اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے، جس سے گرمی کی شدت میں مزید کمی آئے گی۔ بارشوں سے نہ صرف موسم خوشگوار ہو گیا ہے بلکہ شہریوں کے چہروں پر بھی تازگی اور مسکراہٹ لوٹ آئی ہے۔

ٹیگز: