20سالہ لڑکی کےچھ فٹ 3 انچ لمبے بال 

20سالہ لڑکی کےچھ فٹ 3 انچ لمبے بال 

ٹوکیو: جاپان سے تعلق رکھنے والی 20 سالہ لڑکے نے پندرہ سال تک بال نہ کاٹ کر اپنے بالوں کی لمبائی چھ فٹ تین ان تک پہنچا دی ہے ۔

 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹوکیو سے تعلق رکھنے والی ماڈل اور ڈانسر نے کہا ہے کہ  مجھے اپنے لمبے بالوں کو برقرار رکھنا انتہائی مشکل ہوتا ہے ۔

ان کا کہناتھاکہ وہ اپنے لمبے بالوں کی نشوونما کے لیے آئرن اور زعفران کا استعمال کرتی ہے ۔ 

ماڈل کا کہناتھاکہ دنیا میں ایسے لوگ ہیں جو ان کے بالوں کی تعریف کیے بغیر نہیں رہتے ، لیکن کچھ ایسے بھی ہیں جو انہیں چڑیل کی طرح سمجھتے ہیں ۔ ان کے نزدیک لمبے بال صرف چڑیلوں کے ہوتے ہیں ۔ 

جاپانی ماڈل کا کہناتھاکہ در اصل اس کے لمبے بال ہونے کے پیچھے انوکھی داستان ہے ۔ ایک بار میں نے بال کٹوائے اور وہ غلط کٹ گئے  مجھے بڑا دکھ ہوا اسکے بعد سے لیکر اب تک میں نے بال نہیں کٹوائے تاکہ خراب نہ ہوں جائیں ۔ 

ماڈل کا کہناتھاکہ میں نے عالمی ریکارڈ بنانے کے لیے بال نہیں بڑھائے ، میرا کبھی بھی یہ مقصد نہیں تھا، تاہم میرے پرستاروں نے کہا کہ آپ کو گیننز بک آف ریکارڈز والوں سے رابطہ کرنا چاہیے ۔ 

اس کے بعد مجھے معلوم ہوا کہ میرے بال واقعی میں لمبے ہیں ۔