ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا ایک لاکھ 6 ہزار 400 روپے کا ہو گیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کی گئی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 750 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا ایک لاکھ 6 ہزار 400 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ 
اس کے علاو ہ10 گرام سونے کی قیمت میں 643 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 91 ہزار 221 روپے ہو گئی ہے، عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 6 ڈالر کم ہوکر ایک ہزار 728 ڈالر فی اونس ہے۔