Get Alerts

وزیراعظم پاکستان کو سامراج سے بچانے کی کوشش کر رہے ہیں: فواد چوہدری

وزیراعظم پاکستان کو سامراج سے بچانے کی کوشش کر رہے ہیں: فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان کو سامراج سے بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ سندھ ہاؤس اسلام آباد میں منڈیاں لگی ہوئی ہیں، ہم اپنے ملک کا مستقبل چوروں اور ڈاکوؤں کے سپرد کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ 
تفصیلات کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سب جانتے ہیں کہ بین الاقوامی سامراج کے ایجنٹس کون ہیں، کل چھوٹے ڈان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بغیر ملک میں قومی حکومت بنائیں، یہ کہتے ہیں ڈاکوؤں پرمشتمل حکومت بناؤ جو چوروں کی حفاظت کرے، پاکستان کی 63 فیصد آبادی 15 سال سے 33 سال کے نوجوان ہیں، ہم اپنے ملک کامستقبل چوروں اور ڈاکوؤں کے سپرد کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ 
انہوں نے کہا کہ سندھ ہاؤس میں منڈیاں لگی ہوئی ہیں اور لوگوں کو خچروں اور گھوڑوں کی طرح بیچاجارہا ہے، کیا پاکستانی قوم لوگوں کی بولیاں لگانے والوں کو ایسا کرنے کی اجازت دے گی؟ ہم شریف لوگ ہیں، اتنا دیوار سے نہ لگائیں کہ بدمعاش بن جائیں، اگر شریف آدمی بدمعاش بن جائے توبدمعاشوں کی بدمعاشی نکل جاتی ہے، آج وزیراعظم عمران خان پاکستان کو سامراج سے بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔ 
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کاحق ہے وہ جلسے جلوس کرے اور ہم یہ کریں گے، ڈی چوک پر 10 لاکھ بندے اکٹھے کرنے جا رہے ہیں، پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑااجتماع اسلام آباد میں کر کے دکھائیں گے، یہ نہیں کہا تھا 10 لاکھ آدمی انہیں ماریں گے،یہ ان کے ڈرسے بے ہوش ہو گئے، وزیراعظم نے ڈیزل کہنے سے منع کیا ہے، عوام ڈیزل نہ کہیں، حکومت کے ساتھ بدمعاش نہیں شریف لوگ موجود ہیں۔ 

ٹیگز: