ڈونلڈ ٹرمپ کا دورہ سعودی عرب،مشرق وسطی کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل

ڈونلڈ ٹرمپ کا دورہ سعودی عرب،مشرق وسطی کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل

جدہ: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر اس مہینے سعودی عرب پہنچیں گئے ،امریکی صدر بننے کے بعد یہ اُن کا پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔سعودی عرب کے دورے کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ دہشتگردی کے خلاف ہونے والی اجلاس میں شرکت بھی کریں گئے اس کے علاوہ ثقافتی، تجارتی اور کھیلوں کی سرگرمیوں میں شرکت کریں گئے۔
تجزیہ نگا ر ٹرمپ کے دورہ سعودی عرب شروع ہونے سے پہلے ہی یہ اندازے لگانا شروع ہو گئے ہیں کہ ٹرمپ اپنے پہلے غیر ملکی دورے میں کیا کیا ہونے جا رہا ہے۔ سب سے پہلے ٹرمپ گلف کارپوریشن کے تحت اجلاس میں شرکت کریں گئے۔پھر عرب اسلامک امریکن سمٹ میں شرکت کریں گئے،اس کے بعدکاونٹر ٹرریزم کے ایونٹ میںامریکا کی نمائندگی کریں گئے۔
امریکی صدر کا دورہ سعودی عرب خاص اہمیت کا حامل ہے اس دورے میں گلوبل سیکیورٹی کے معاملات پر توجہ دی جائے گی سیاست اور کلچر پر بھی بات کی جائے گی۔ صدر ٹرمپ اپنے دورے کے پہلے دن کنگ عبد العزیز ہسٹرارک سنٹر کا دورہ کریں گئے۔
عرب اسلامک امریکن سمٹ میں ٹرمپ اسلامی دنیا کے لیڈروں سے ملاقات کریں گی جہاں دہشتگردی کی سرگرمیوں اور انکی روک تھام کے لیے اقدمات اُٹھائیں گئے۔یاد رہے ڈونلڈ ٹرمپ کا مشرق وسطی کا دورہ اسلامی دنیا کے ساتھ پہلی باضابطہ ملاقات ہو گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں