Get Alerts

صدر عارف علوی نے  سینیٹ کا اجلاس 23 مئی کو طلب کر لیا

صدر عارف علوی نے  سینیٹ کا اجلاس 23 مئی کو طلب کر لیا

اسلام آباد:  صدر مملکت عارف علوی نے  سینیٹ کا اجلاس 23 مئی بروز پیر کو طلب کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت نے وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر سینیٹ اجلاس طلب کیا ہے جو کہ 23 مئی کو شام 4   بجے ہوگا۔

ایوان صدر کے مطابق پارلیمنٹ کے ایوان بالا کا اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 (1) کے تحت وزیراعظم کی ایڈوائس پر طلب کیا گیا ہے۔

ٹیگز: