ڈاکٹر یاسمین راشد اور میاں محمود الرشید کے کہنے پر کور کمانڈر ہاؤس کو آگ لگائی: عباد فاروق، ٹکٹ واپس کردیا

ڈاکٹر یاسمین راشد اور میاں محمود الرشید کے کہنے پر کور کمانڈر ہاؤس کو آگ لگائی: عباد فاروق، ٹکٹ واپس کردیا
سورس: Twitter

لاہور : تحریک انصاف کے لاہور کے حلقہ پی پی 148 سے ٹکٹ ہولڈر عباد فاروق نے کور کمانڈر ہاؤس آگ لگانے کا زمے دار ڈاکٹر یاسمین راشد اور میان محمود الرشید کو قرار دے دیا۔ٹکٹ ہولڈر نے تحریک انصاف کا ٹکٹ بھی واپس کرنے کا اعلان کردیا۔

میاں عبادفاروق نے اپنے ویڈیو میسج میں کہا ہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد اور میان محمود الرشید سمیت دیگر لیڈر شپ نے فون کرکے لبرٹی بلوایا۔لبرٹی مارکیٹ بلوا کرکہا گیاکہ کور کمانڈر ہاؤس جاکر آگ لگانا ہے۔

میاں عباد فاروق نے کہا کہ کور کمانڈر ہاؤس جو ہوا وہ اچھا نہیں ہوا۔میں پی ٹی آئی کا ٹکٹ واپس کرتا ہوں۔ تمام ادارے اپنے ہیں سب کی عزت کرنا چاہیے۔ 

مصنف کے بارے میں