عراق:اسکول سے داعش کا نصاب بر آمد

عراق:اسکول سے داعش کا نصاب بر آمد

موصل: موصل کے مشرقی ضلع 'ارباجیا' میں عراقی فورسز کی کارروائی کے دوران سکول سے داعش کا نصاب بر آمد ہوا ہے۔

علاقے میں واقع ایلیمنٹری اسکول کے بچوں کو داعش کا ترتیب کیا ہوا نصاب پڑھایا جاتا تھا جس میں انہیں جہاد اور خلافت کی تعلیم دی جاتی تھی ۔ کارروائی کے دوران یہ نصاب خالی کلاس رومز سے عراقی فورسز کے ہاتھ لگا ۔

نصاب کا مقصد بچوں میں داعش کے نظریے کو فروغ دینا تھا ۔کتابوں میں رائفلوں اور ہتھیاروں کی بہت سی تصاویر بھی شامل کی گئی تھیں ۔ جن سے انہیں ہتھیاروں کے استعمال کی تعلیم دی جارہی تھی ۔

مصنف کے بارے میں