یوٹرن واپس پلٹنے کو کہتے ہیں:عامر لیاقت وزیراعظم عمران خان کے دفاع میں میدان میں آگئے

یوٹرن واپس پلٹنے کو کہتے ہیں:عامر لیاقت وزیراعظم عمران خان کے دفاع میں میدان میں آگئے
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد:گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی جانب سے یوٹرن کے بیان کو لیکر سوشل میڈیا،سماجی و سیاسی شخصیات کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے تو دوسری جانب رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے بھی اپنے لیڈر کے دفاع میں میدان میں انٹری دیدی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے ’یوٹرن‘کے بیان پر ملک بھر میں ہنگامہ برپا ہے اور اس پر عوامی، سیاسی اور صحافتی حلقوں میں تبصروں و تجزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

عمران خان نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ وہ لیڈر ہی نہیں جو حالات کے مطابق یوٹرن نہ لے،ہٹلر اور نپولین نے اگر یوٹرن لے لیا ہوتا تو وہ ناکام نہ ہوتے۔ عمران خان کے اس بیان پر جہاں ان کی جماعت کے بہت سے لوگ ششدر ہیں ۔

عمران خان کے بیان پر تنقید کرنیوالوں کو اس بیان کی ایسی وضاحت پیش کر دی ہے کہ آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں عامر لیاقت کا عمران خان کے یوٹرن والے بیان پر کہنا تھا کہ ”یوٹرن واپس پلٹنے کو کہتے ہیں۔ ہمارے دین میں واپس پلٹنے والا ”رجوع“ کرنے والا ہے۔

واپس پلٹنا اچھا ہوتا ہے، بات پر جمے رہنا مناسب نہیں ہوتا۔ عمران خان نے یوٹرن سے مراد رجوع کو لیا ہے اور صحیح مطلب اخذ کیا ہے۔۔۔ ہر بڑا لیڈر اور انسان یوٹرن لیتا تھا اور لیتا رہے گا۔ “