کراچی : پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھنے کو ملی اور ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 63 ہزار 457 پوائنٹس تک پہنچ گیا، جو گزشتہ ہفتے کے اختتام پر بند ہونے والے انڈیکس سے تقریباً 1500 پوائنٹس زیادہ ہے۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1277 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 61 ہزار 935 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، لیکن اس ہفتے کے آغاز میں مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے کو ملی جس سے سرمایہ کاروں کی خوشی میں اضافہ ہوا۔
اس کے ساتھ ساتھ، انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی دیکھنے کو ملی۔ ڈالر 280.72 روپے سے کم ہو کر 280.70 روپے پر آ گیا، جس سے روپے کی قدر میں بھی استحکام آیا۔