ماسکو میں خوفناک دھماکہ ،10افراد ہلاک

ماسکو میں خوفناک دھماکہ ،10افراد ہلاک
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

ماسکو : ماسکو کے ایک کالج میں دھماکے سے 10افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ،ابتدائی اطلاعات کے مطابق گیس سلنڈر کی وجہ سے دھماکہ ہوا ۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ابتدائی معلومات کے مطابق گیس سلنڈر میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 10افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں ۔

کیچ اسپتال انتظامیہ کے مطابق دھماکے سے زخمی ہونے والے 18 افراد اسپتال لائے گئے ہیں جب کہ مزید 50 زخمی لائے جاسکتے ہیں۔ اسپتال کی ایمرجنسی وارڈ اور آپریشن تھیٹر میں پہلے سے ہی کئی زخمی داخل ہو چکے ہیں،دھماکے سے عمارت کو بھی نقصان پہنچا اور کھڑکیاں بھی ٹوٹ گئیں۔ دھماکے کے فوری بعد ایمبولینس اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں بھی موقع پر پہنچ گئی تھیں۔


 دھماکہ کیچ کے ٹیکنیکل کالج میں ہوا جہاں نوجوانوں کو پیشہ وارانہ تربیت فراہم کی جاتی ہے۔