اداکارہ سارہ خان علیل ہوگئیں، شوہر فلک شبیر نے ہسپتال کی تصویر شیئر کردی، دعائوں کی اپیل

 اداکارہ سارہ خان علیل ہوگئیں، شوہر فلک شبیر نے ہسپتال کی تصویر شیئر کردی، دعائوں کی اپیل

اسلام آباد :ٹی وی اداکار ہ سارہ خان علیل ہوگئیں، ان کے شوہر گلوکار فلک شبیر نے پرستاروں  سے دعائوں کی اپیل کی ہے۔ اداکارہ سارہ خان کچھ عرصے سے ٹی وی سکرین سے دورہیں ۔

ان کے شوہر فلک شبیر نے انسٹا گرام پر سارہ کی تصویر شیئر کی ہے، وہ اس میں  ہسپتال میں بیڈ پر لیٹی ہوئی ہیں۔ اس سے قبل سارہ نے اپنے شوپر فلک شبیر کے کنسرٹ کی سٹوری شیئر کی تھی۔

تاہم اس کے بعد فلک شبیرنے ان کی بیماری اور ہسپتال والی تصویر شیئر کی اور پرستاروں سے دعائے صحت کی اپیل کی 
فلک شبیر نے اہلیہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے خیریت کے لیے دعا کی اپیل کی۔

 تاہم انہوں نے اہلیہ کی بیماری یا چیک اپ سے متعلق کوئی معلومات شیئر نہیں کی۔اس وجہ سے ان کےمداح خاصے پریشان ہیں۔سارہ خان اور فلک شبیر جولائی 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور ان کے ہاں اکتوبر 2021 میں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

مصنف کے بارے میں