آئی سی سی نے ٹیسٹ کی تازہ رینکنگ جاری کر دی

آئی سی سی نے ٹیسٹ کی تازہ رینکنگ جاری کر دی

لندن: آئی سی سی نے ٹیسٹ کی تازہ رینکنگ جاری کر دی، بیٹنگ اور باؤلنگ میں آسٹریلوی کھلاڑی بازی لے گئے، بیٹنگ کے ٹاپ 10 میں کوئی پاکستانی جگہ نہ بنا سکا، البتہ فاسٹ باؤلر محمد عباس 10 نمبر پر موجود ہیں۔

آئی سی سی کی نئی رینکنگ میں ایشز سیریز کے دوران رنز کے انبار لگانے والے سٹیو سمتھ پہلی پوزیشن پر موجود ہیں، بھارتی کپتان ویرات کوہلی دوسرے نمبر پر ہیں۔ بیٹنگ کے ٹاپ 10 میں کوئی پاکستانی موجود نہیں ہے۔ باؤلنگ سائیڈ میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز 908 پوائنٹس کیساتھ سب سے آگے ہیں۔ پروٹیز کے کگیسو رابادا دوسرے، بھارتی جیسپرت بمراہ تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔ پاکستان کے محمد عباس ٹاپ 10 میں شامل واحد پاکستانی بولر ہیں۔ لیگ اسپنر یاسر شاہ کا 16 واں نمبر ہے۔