نیوزی لینڈ کو آئی سی سی میں دیکھیں گے : رمیز راجہ 

نیوزی لینڈ کو آئی سی سی میں دیکھیں گے : رمیز راجہ 
سورس: فائل فوٹو

لاہور : چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان کو ختم کرنے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے افسوسناک قرار دیا ہے۔اور معاملہ آئی سی سی میں اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔ 

نیونیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ  نے  پاک نیوزی لینڈ سیریز منسوخ ہونے کا معاملہ آئی سی سی میں اٹھانے کا فیصلہ  کیا ہے ۔ رمیز راجہ نے  اپنے ٹویٹ میں کہا کہ نیوزی لینڈ کی طرف سے بغیر کھیلے سیریز ختم کرنے پر انتہائی افسوس ہے۔ سیکورٹی خدشات پر یکطرفہ فیصلہ انتہائی مایوس کن ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ پتا نہیں کون سی دنیا میں رہ رہا ہے ؟ نیوزی کرکٹ ہمیں اب آئی سی سی میں سنے گی۔نیوزی لینڈ کے فیصلے پر 

مجھے بہت دکھ ہورہا ہے۔ 

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان پر راولپنڈی میں موجود ہے جب ٹیم نے ٹاس کے لیے سٹیڈیم جانا تھا عین موقع پر انہوں نے دورہ ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ 

دورہ ختم ہونے پر وزیر اعظم عمران خان نے بھی اپنی نیوزی لینڈ کی ہم منصب سے ٹیلی فون پر گفتگو کی لیکن انہوں نے وزیر اعظم کی یقین دہانی نہیں مانی اور بورڈ کے دورہ ختم کرنے کے فیصلے کی حمایت کی۔