سری لنکا نے ایشیا کپ پلیٹ میں رکھ کر بھارت کے حوالے کردیا

سری لنکا نے ایشیا کپ پلیٹ میں رکھ کر بھارت کے حوالے کردیا

کولمبو: سری لنکا نے ایشیا کپ پلیٹ میں رکھ کر بھارت کے حوالے کردیا۔ بھارت نے سری لنکا کی طرف سے دیا گیا 51 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے پورا کرلیا۔

کولمبو میں کھیلے جا رہے ہیں ایشیا کپ کے فائنل میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو کہ اس کے لیے انتہائی برا ثابت ہوا۔ بھارتی باؤلر محمد سراج نے سری لنکن بیٹنگ لائن تباہ کرکے رکھ دی۔ 

سری لنکن ٹیم 15.2 اوورز میں 50 رنز پر ڈھیرہوگئی۔ بھارتی بولر محمد سراج کی تباہ کن بولنگ نے6 شکار کیے جب کہ بمراہ نے ایک اور ہارک پانڈیا نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔

51 رنز کا آسان ہدف بھارتی اوپنرز نے 7 اوورز میں پورا کرلیا۔ فائنل میں سری لنکا کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ 

مصنف کے بارے میں