جگر میں خرابی کی وجوہات

جگر میں خرابی وجویات کیا ہےَ؟

جگر میں خرابی کی وجوہات

لندن:جگر کا درست طریقے سے کام کرنا متعدد وجوہات کے باعث اچھی صحت کے لیے انتہائی ضروری ہے تاہم اس کی بڑی اہمیت یہ ہے کہ ہم جو کچھ بھی کھاتے ہیں اسے ہضم کرنے کے لیے جگر کی ضرورت ہوتی ہے۔یہاں جگر کو نقصان پہنچنے کی ایسی ہی علامات کا ذکر کیا گیا ہے جن سے واقفیت ہر ایک کے لیے ضروری ہے۔

آنکھیں زرد ہوجانا:

زرد آنکھیں اس بات کی نشانی ہیں کہ جگر میں کچھ مسئلہ ہے اور یہ ممکنہ طور پر جگر کے امراض کی سب سے واضح علامت ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق ایک زرد رنگ کا جز بیلیریوبن عام طور پر جگر کے ذریعے جسم سے خارج ہوجاتا ہے، تاہم جب جگر کو اپنا کام کرنے میں مشکل ہو تو یہ جز اکھٹا ہونے لگتا ہے جس کے نتیجے میں آنکھوں کی سفیدی زردی مائل ہوجاتی ہے۔

پیٹ پھولنا

اگر پیٹ اچانک غبارے کی طرح پھول جائے اور اس میں کمی نہ آئے تو یہ عام گیس بھرنے سے زیادہ بڑا مسئلہ ہوسکتا ہے، طبی ماہرین کے مطابق جگر کے ارگرد موجود خون کی شریانوں پر دباﺅ بڑھنے سے معدے میں ہوا بھرنے لگتی ہے، ایسی صورت میں ڈاکٹر کو دکھانا ضروری ہوتا ہے کہ مسئلہ کس وجہ سے لاحق ہوا ہے۔

ہیپاٹائٹس اے، بی یا سی کا شکار ہونا:

جب وائرس جگر کو متاثر کتا ہے تو وہ ورم کا شکار ہوجاتا ہے جبکہ اس کے افعال متاثر ہوتے ہیں، جگر کو متاثر کرنے والے سب سے عام وائرس ہیپاٹائٹس ہوتا ہے، ہیپاٹائٹ اے عام طور پر کسی متاثر فرد کے فضلے یا ناقص خوراک ہضم نہ ہونے پر شکار بناتا ہے جبکہ بی اور سی عام طور پر خون یا ایسے ہی جسمانی سیال کے جسم سے رابطے کی صورت میں لوگوں کو متاثر کرتے ہیں۔

ہر وقت خارش ہونا: 

اگر جگر میں مسئلہ ہو تو پورے جسم میں خارش ہونے لگتی ہے، طبی ماہرین اس کی واضح وجہ جان تو نہیں سکے تاہم ان کے خیال میں یہ کسی قسم کے نمک کے باعث ہوتا ہے، بائل نامی یہ نمک معدے کا حصہ ہوتا ہے جو جگر بناتا ہے، تاہم جگر کے امراض کی صورت میں اس کی سطح بڑھنے لگتی ہے اور خارش کی تکلیف پیدا ہوجاتی ہے۔